کرونا کا خوف، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا کہا؟

سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے معطل کر دیئے، حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے خطرات کے پیش نظر ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پرمشتمل بنچ نے سماعت کی ،جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام ہائیکورٹ کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے معطل کر دیئے ہیں، حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ پیر کی تاریخ دے دیں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھ کہ عدالت کی معاونت کر دیں گے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ درخواست قابل سماعت کیسے ہے عدالت کو بتائیں۔ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر اعظم نذیر تارڈ عدالت میں پیش ہو کر اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں گے.

عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ،کرونا وائرس کو بنیاد بنا کر حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے

حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیلوں میں بھی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض موجود ہیں، جیل میں قید صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جیلوں میں قید ملزموں کی ضمانتیں دائر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

Comments are closed.