کورونا کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں گنجائش ختم ، وزیراعلیٰ سندھ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ہمارے اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہیں ، وہیں سندھ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کو بتایا کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں اور نئےکیسزکی وجہ سےاسپتالوں پردباؤہے، ہمارے اسپتال،خاص طورپرپرائیویٹ اسپتال بھرچکےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارےکورونااسپتال میں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے ، ایکسپوسینٹر 80 فیصد بھر چکاہے، نئےمریض سول، جے پی ایم سی اور لیاری میں داخل کررہےہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ کراچی میں 10.22 فیصد کوروناکیسز، حیدرآبادمیں 9.21فیصد اور باقی شہروں میں 3.68 فیصد کیسزہیں۔

کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کورونا ویکسی نیشن میں ہم وفاق کی پالیسی پرعمل پیراہیں، سندھ میں روزانہ 70 ہزار ویکسی نیشن لگ رہی ہیں، روزانہ2 لاکھ ویکسین کاہدف پوراکرناچاہتےہیں، موبائل سسٹم بنایا جس سےروزانہ 1 لاکھ ویکسی نیشن لگیں گی۔

Comments are closed.