کرونا لاک ڈاؤن، بھارت میں بے روزگاری امریکہ سے بھی زیادہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا کی وجہ سے بھارت میں 17 مئی تک لاک‌ ڈاؤن نافذ ہے

بھارت میں لاک ڈاون کے نتیجہ میں گذشتہ ایک مہینے میں 12.2 کروڑ افراد اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کی ملازمتیں چلی گئی ہیں۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹے موٹے کاروبار میں نوکریاں کرنے والے افراد اس لاک ڈاون کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق بے روزگار ہونے والوں میں ہاکرس ‘ سڑک کے اطراف پر کاروبار کرنے والے افراد ‘ تعمیراتی انڈسٹری میں کام کرنے والے افراد کے علاوہ رکشہ ڈرائیو، ریڑھیاں لگانے والے بھی شامل ہیں۔

تھنک ٹینک سی ایم آئی ای کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مہیش ویاس کا کہنا ہے کہ یہ بڑا انسانی سانحہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں اتنے زیادہ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں. اب ان کو ملازمتیں کیسے ملیں گی اور یہ لوگ کیسے گزارہ کریں گے ان کو سنبھالنا حکومت کے بس کی بات نہیں.

تھنک ٹینک کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران تین ملین افراد بے روزگار ہوئے جنہوں نے حکومت کو درخواست دی تاہم بھارت میں بیروزگار ہونے والے افراد کی تعداد امریکیوں سے چار گنا زیادہ ہے ۔ بھارت میں لاک ڈاون کو کئی شعبوں میں توسیع دی جا رہی ہے ایسے میں بھارت میں یہ اعداد و شمار مزید ابتر ہوسکتے ہیں۔

مسٹر مہیش ویاس کا کہنا تھا کہ ابتداء میں لاک ڈاون سے صرف کمزور شعبوں کے مزدوروں کو نقصان پہنچا تھا لیکن بعد میں مزید شعبہ جات کو بھی نقصان پہنچا اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا،

88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔

بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

 

Shares: