کرونا لاک ڈاؤن، سعودی عرب میں شہریوں کی مساجد میں تراویح،اعتکاف پر پابندی اور پاکستان میں اجازت

0
32

کرونا لاک ڈاؤن، سعودی عرب میں شہریوں کی مساجد میں تراویح،اعتکاف پر پابندی اور پاکستان میں اجازت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب، پاکستان سمیت اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد میں شہریوں کی نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی ہے تا ہم پاکستان کی حکومت نے اس ضمن میں دینی جماعتوں کی جانب سے احتجاج پر مساجد میں شہریوں کو نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت دی اور اسکے لئے شرائط رکھیں

دوسری جانب مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تراویح 10 رکعت پر مشتمل ہوگی تا ہم دونوں مساجد میں رمضان کے دوران نمازیوں پر پابندی جوں کی توں برقرار رہے گی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتیاطی اقدامات کے تحت اس سال رمضان کے دوران اعتکاف بھی نہیں ہوگا۔ تہجد کی نماز بھی ہوگی جبکہ ختم قرآن 29 ویں شب کو ہوگا۔ تراویح ،تہجد اور فرض نمازیں پڑھانے والے آئمہ اور خطیبوں کا اعلان جلد کردیا جائُے گا۔

سعودی عرب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مقدس مساجد میں علمی اسباق، قرآن کریم اورسنت مبارکہ کی مجلس اورتربیتی پروگرام آن لائن ہوں گے۔ قبل ازیں الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان المبارک سے متعلق 10 نکاتی منصوبے کا اعلان کیا تھا ،سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے مکہ مکرمہ گورنریٹس کے تعاون سے دونوں مقدس شہروں میں رمضان افطار راشن کی تقسیم کا افتتاح بھی کیا- یہ اس سال افطار دسترخوان کا متبادل ہوگا-

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عمرہ اور زیارت پر پابندی ہے- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو جاری ہے- دونوں مقدس مساجد میں صفائی اورسینیٹائزنگ کا بڑا پروگرام نافذ کیا جارہا ہے- دن میں 7 مرتبہ صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام جاری ہے-

دوسری جانب پاکستان کی حکومت نے علماء کرام کو مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے،گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس خدشے کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ رمضان میں کرونا کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے، اس کے باوجود اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے، ایک طرف کرونا سے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ، لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے لیکن پھر ہی لاک ڈاؤن کی حکومت ہی عوام کو خلاف ورزیوں پر مجبور کر رہی ہے.

سعودی عرب میں اعتکاف پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، نماز تراویح میں عام شہریوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہو سکی لیکن پاکستان میں سب اسکے الٹ ہو رہا ہے، پاکستانی علماء کرام کی ضد کے آگے حکومت مجبور ہوئی، اگر رمضان میں کرونا پھیلا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا ؟ ہمارے علماء کرام یا حکومت؟

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے علما کرام کے وفد نے ملاقات کے دوران لاک ڈاؤن سے متعلق ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ ملاقات کرنیوالے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس بن الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیااﷲ شاہ شریک تھے

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمن، مفتی تقی عثمانی بھی شریک ہوئے ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ مساجد و مدارس کے ایک سال ،چھ ماہ یا کم ازکم چار ماہ کے بجلی اور گیس کے بل معاف کیے جائیں۔جس طرح دیگر تمام طبقات کو ریلیف دیا جارہا ہے اسی طرح آئمہ و خطبا اور مدارس کے مدرسین اور ملازمین کو بھی باوقار انداز سے ریلیف پیکیج میں شامل کیا جائے ، موجودہ حالات کی وجہ سے بہت سے مدارس شدید مالی بحران کا شکار ہیں ،انہیں بلاسود قرضے دیئے جائیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم علما کرام کو مساجد میں 20 نکاتی اعلامیہ پر من و عن عمل کرنا ہو گا، اعلامیہ کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہو گی۔

مساجد میں عبادات کا معاملہ، برف پگھلنے لگی، وفاقی وزیر کا مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمانی سے رابطہ

Leave a reply