کرونا پاکستان میں پھیلنے لگا، ایک اور مریض میں تشخیص، مجموعی طور پر کتنے مریض ہو گئے؟

0
30

کرونا پاکستان میں پھیلنے لگا، ایک اور مریض میں تشخیص، مجموعی طور پر کتنے مریض ہو گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی جس میں ایک صحتیاب ہو چکا ہے

کرونا وائرس کا نیا مریض شہر قائد میں سامنے آیا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی شرقی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شہری کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔ متاثرہ شہری شام سے براستہ دوحہ کراچی آیا تھا جبکہ ان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کرلیا گیا ہے.

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 5، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے ملک بھر سے کورونا کے 289 مشتبہ کیسوں کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کروائے گئے ۔پمز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے قائم ائسولیشن روم کا بھی دورہ کیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ر ہے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق کورونا وائرس کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی رکھے گئے ہیں ۔1 مشتبہ مریض نشتر ہسپتال ملتان، 1 ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر نگرانی ہے

Leave a reply