کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کی تعداد سوا پانچ لاکھ تک پہنچ گئی ۔ اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
پنجاب سے 3 لاکھ 56 ہزار، سندھ سے 78 ہزار،کے پی سے 68 ہزار،بلوچستان سے 57 ہزار،اسلام آباد سے 8 ہزار،گلگت بلستان سے 2 ہزار اور آزاد جموں کشمیر سے 5 ہزار افراد اب تک رجسٹریشن کروا چکے ہیں.
https://twitter.com/PTIPeshawar/status/1246130589062836226/photo/1
خواتین نے بھی کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کروائی ہے، ابتک 13552 خواتین کی بھی مختلف صوبوں سے رجسٹریشن ہو چکی ہے،
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس 14 اپریل سے فیلڈ میں کام شروع کردے گی،ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔ ٹائیگر فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان شامل ہو سکیں گے،ہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباءسے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے ، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ سٹیزن پورٹل ایپلیکشن استعمال کیجیئے اور اپنا اندراج کرائیے، پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اداروں کے درمیان رابطے کا مربوط نظام ہے
https://twitter.com/UdarOfficial/status/1246020473101717505
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ان تصاویر کا وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی "ٹائیگر فورس” سے قطعی کوئی تعلق نہیں! حکومتی سطح پر ایسی کوئی شرٹس پرنٹ کروائی جا رہی ہیں نہ حالات ایسے اقدامات کا اجازت دیتے ہیں! کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے!
چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران اور کارکنان کے نام خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں ملک بھر میں تحریک انصاف کی تمام سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کو کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کی تلقین کی گئی ہے۔