کرونا سے بچاؤ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو گا وفاقی کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وبائی مرض کی وجہ سے وڈیو لنک کابینہ اجلاس ہوگا،کچھ وزراء وزیر اعظم آفس میں تو کچھ وڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیر اعظم عمران خان اپنے دفتر میں قائم کابینہ کمیٹی روم سے اجلاس کی صدارت کریں گے،وزرا کو مختلف مقامات سے وڈیوکانفرنس کے ذریعے کابینہ میں شامل کیا جائے گا،3 سے 4وزرا،ایک ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے
وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی،کورونا سے پیدا صورتحال میں اشیائے خوردنوش کی ممکنہ قلت سےبچنے پربات ہوگی،وفاقی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،
وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام بجلی گیس کے معاملے اور بلوں سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دیں گے،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کابینہ اجلاس میں بجٹ اسٹریٹیجی پیپر پیش کریں گے،وزیراعظم قوم سے خطاب کے معاملے پر کابینہ ارکان سے بھی مشاورت کریں گے،وفاقی کابینہ کورونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی
گزشتہ اجلاس میں وزراکی شرکت سے قبل ٹمپریچر چیک کیا گیا تھا
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز 15 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں سو سے زائد کیسز ایک روز میں سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے،
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم