کرونا سے پہلے بھوک سے مر جائیں گے،بھارت میں لاک ڈاؤن،لاکھوں خاندان کھانے کو ترس گئے

0
32

کرونا سے پہلے بھوک سے مر جائیں گے،بھارت میں لاک ڈاؤن،لاکھوں خاندان کھانے کو ترس گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کرونا وائرس کے سٹیج تھری میں داخل ہو رہا ہے اس لئے بھارتی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود کو گھروں میں بند کر لیں

ہاسپٹلس ٹاسک فورس کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت کے لئے یہ خطرناک خبر ہے ۔ آئندہ 10 دن ہمارے لئے امتحان کے ہیں ۔ عوام کوئی چیز خریدنے کیلئے باہر نہ جائیں ۔ شہریوں کو حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔

دوسری جانب بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں افراد فاقہ کشی کا شکار ہو گئے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوکری ختم ہو گئی ، مزدور گھروں میں بیٹھ گئے،کئی مزدور گھروں کو لوٹنا چاہتے ہین لیکن ٹرانسپورٹ ، ٹرین سب کچھ بند ہے،دہلی کی سرحد پر غازی پور میں ہزاروں مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اپنی آبائی ریاست اترپردیش کی سرحد پر بے یار و مددگار ہیں، ابھی تک کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی۔

بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے بعد غریب افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم کرونا سے پہلے بھوک سے ہی مرجائیں گے ۔ ہمیں ڈر ہے کہ یہ لاک ڈاؤن ہمیں ختم کرکے ہی رہے گا ۔

نئی دہلی کے قریب بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مزدوروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دن سے ہم کھانا تلاش کررہے ہیں ۔ لیکن سب کچھ بند ہے،کھانے کو بھی کچھ نہیں مل رہا اور کام بھی بند ہو گیا،اگر ہم باہر جاتے ہیں تو پولیس مارتی ہے، ایسے میں ہم کہاں جائیں، مزدوروں کے کئی خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں، نہ ہی ریاستی حکومت اور نہ مودی سرکار ہماری کوئی مدد کر رہی ہے،

دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست چھوڑ کر نہ جائیں انہیں کھانا مہیا کیا جائے گا، کیجریوال نے 4 لاکھ مزدوروں کو کھانا کھلانے اعلان کیا،

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پربھارت میں منگل سے 21 دن کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے. 21 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زہادہ مریض مہا راشٹر میں 153 ہیں جن میں سے 3 ڈاکٹر بھی شامل ہین جن میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، بھارت میں ایک 85 سالہ ڈاکٹر کی ممبئی میں کرونا وائرس سے ہلاکت بھی ہو چکی ہے، گجرات میں 47 مریض ہیں، کرناٹک میں بھی ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے. جبکہ 64 مریض زیر علاج ہیں، منگلورو میں ایک 10 ماہ کے بچے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

بھارتی ریاست راجھستان میں ایک 60 سالہ شخص کی کرونا کی وجہ سے ہلاکت ہوئی ہے جبکہ وہاں مریضوں کی تعداد 27 ہے.

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

Leave a reply