کورونا سے بھارت میں تباہی کا منظر دیکھ کر شمشان گھاٹ والے بھی رو پڑے
کورونا سے بھارت میں تباہی کا منظر دیکھ کر شمشان گھاٹ والے بھی رو پڑے
باغی ٹی وی : بھارت میں کرونا نے تباہی مچا دی ہے اس سلسلے میں شمشان گھاٹ میں جگہ نہیں ہے . کرونا سے ہلاک ہونے والے افراد کو عام کھلی جگہوں پر جلایا جارہا ہے . اس سلسلے میں آخری رسومات کے لیے مختص افراد بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ، ایک شخص نےکہا ہے ، اب تو بچے اور جوان بھی مر رہے ہیں . ایک 26سالہ خاتون کورونا سے ہلاک ہوئی تو اس کے ساتھ اس کا بچہ بھی جاتا رہا ، ان حالات میں جلانے کے لیے لائے جانے والے کرونا کے شکار لوگوں کا بتا کر وہ شخص رو پڑتا ہے .
بھارت میں کورونا سے بری حالت #CoronavirusIndia #Covid19IndiaHelp pic.twitter.com/GWhqmN4Qa7
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 27, 2021
اسی طرح بھارت میں اب شمشان گھاٹ میں جگہ نہیں ہے عام جگہوں پر میتوں کو ٹھکانے لگایا جا رہ ہے . بلکہ اتنی لمبی لائنیں لگی ہیں کہ ایمبو لینس کی قطاریں لگی ہیں. اسی طرح ٹرکوں میں بھر بھر کر لوگوں لایا جا رہا ہے .
خیال رہے کہ بھارت میں ہر آنے والا دن کورونا کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید346,786 افراد متاثر ہوئے جب کہ 2624 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
بھارت کی حالت زار #IndiaNeedsOxygen #IndianLivesMatter pic.twitter.com/rkoDHeKYfl
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 27, 2021
ماہرین کے مطابق بھارت میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہر 4 منٹ میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جب کہ وبا کی حالیہ لہر کم از کم 3 ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔