وفاقی کابینہ اجلاس ، کرونا کیسز بڑھنے پر وزیراعظم کا اظہار تشویش
وفاقی کابینہ اجلاس ، کرونا کیسز بڑھنے پر وزیراعظم کا اظہار تشویش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے
کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا،اجلاس میں ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے کوویڈ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہکورونا پھیل رہا ہے احتیاط بہت ضروری ہے،کوویڈ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے،
وزیراعظم عمران خان کو کورونا ویکسینیشن کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا ہے،
وفاقی کابینہ اجلاس میں رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو ہدایت دی کہ عوام کو ریلیف دیا جائے اور مہنگائی کو کم کیا جائے ،اس ضمن میں وزرا کردار ادا کریں،وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی وہ اپنے حلقوں میں ضلعی انتظامیہ کے تھرو مہنگائی میں کمی کے لئے کام کریں
وفاقی کابینہ اجلاس میں دیگر ایجنڈے پر بھی بات چیت جاری ہے ،کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پریس کانفرنس کے زریعے اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے