کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت نے قیدیوں اور عام شہریوں کے لئے الگ الگ ایڈوائزری جاری کر دی
محکمہ صحت سندھ نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے جیل میں رہنے والے قیدیوں کیلئے ایڈوائزی جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے جیلوں میں خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ چالیس سال سے اوپر اور کم قوت مدافعت والے قیدیوں کو جیل میں الگ رکھا جائے، جیل میں تمام افراد ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں گے،
محکمہ صحت سندھ کی ایڈوائزری کے مطابق جیلوں میں تمام قیدیوں کو صابن اور سینیٹائزر کی سہولیات فراہم کی جائیں، قیدیوں کو کھانسنے اور چھینکنے پر منہ ڈھانپنے کی ہدایت کی جائے، قیدخانوں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی جائے، قیدیوں سے تفتیش کرنے والے پولیس اہلکار احتیاطی تدابیر اپنائیں گے
قبل ازیں محکمہ صحت سندھ نے عام شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں یا دفاتر میں رہیں، غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پرہجوم مقامات پر ہر شخص کو دوسرے شخص سے ایک میٹر فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں تمام پرہجوم جگہوں پر ہیلتھ ڈیسک قائم کیا جائے، سانس کے مریض، بخار اور دیگر وائرلز میں مبتلا افراد پرہجوم مقامات پر نہ جائیں، ہوٹلز، گیسٹ ہاوسسز کے مہمانوں، زائرین اور ملازمین کے درجہ حرارت کو جانچنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، کسی بھی شخص کو کھانسی یا جسمانی تکلیف پر ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی.
پاکستان میں کورونا وائرس سےمتعلق وزارت صحت وریگولیشن کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں،صحتیاب ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا،ملک میں کورونا وائرس کےابتک کل 28 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھرسےکوروناوائرس کے شبے میں 609 تشخیصی نمونے لیے گئے،
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے،سندھ 13،بلوچستان6 اوراسلام آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے3 کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کےعلاج سےمکمل صحتیاب تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی،گزشتہ 34 گھنٹے کےدوران ابتک 78 نمونے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے