کرونا وائرس 109 ممالک میں پھیل گیا، کس ملک کے آرمی چیف بھی کرونا کے مریض بن گئے؟

0
38

کرونا وائرس 109 ممالک میں پھیل گیا، کس ملک کے آرمی چیف بھی کرونا کے مریض بن گئے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس ایک سو نو ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی،

اٹلی میں مہلک کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 366 ہو گئی، سعودی عرب میں کرونا وائرس کے چار نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی، سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاض میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیئے گئے۔

کرونا وائرس سے چین میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 119 ہے۔ اٹلی میں ایک روز میں 133 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد اٹلی میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 366 ہو گئی۔ اٹلی کے آرمی چیف بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔  اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اپریل کے آغاز تک کم سے کم 16 ملین افراد لمبرڈی اور 14 صوبوں میں لاک ڈاون کیے گئے ہیں.۔نئے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ملک کی کوششوں کے تحت اٹلی جم ، تالاب ، میوزیم اور سکی ریزورٹس کو بند کردے گا۔نئے اقدامات کے تحت شادیوں اور جنازوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

 

 

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

امریکا کی چونتیس ریاستوں میں 539 کیس سامنے آ گئے۔ فرانس میں انیس، جنوبی کوریا میں 53، اسپین میں 17، امریکا میں بائیس، عراق میں چھ، مصر میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔

ایران میں کرونا وائرس سے ایک سو چورانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ ایران میں دو ہفتے قبل کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں اسکولوں اور جامعات سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 6 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے,کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

Leave a reply