کرونا وائرس کی تشخیص ، علاج اور حفاظتی اقدامات اور سندھ کے شہرلاڑکانہ کا "شاہی” ہسپتال خستہ حالی کا آئینہ

0
44

کراچی :کرونا وائرس کی تشخیص ، علاج میں‌ سندھ سب پربھاری، اک زرداری سب پربھاری کے شہرلاڑکانہ کا شاہی ہسپتال خستہ حالی کا آئینہ ، کرونا جیسی خطرناک وبائی مرض کی روک تھام کےلیے جوانتظامات سندھ میں کئے گئے ہیں انہیں‌دیکھ کرسندھ حکومت کی کارکردگی کا خوب اندازہ ہوجاتا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اک زرداری سب پربھاری کے اپنے شہر، بھٹوخاندان کے شہرمیں اربوں روپے کے سالانہ فنڈز کے ہوائی استعمال کے باوجود جوصورت حال ہے وہ بہت ہی خراب اورمقام آہ وبکا ہے، سندھ حکومت جس کا سارا فوکس لاڑکانہ پرہے اس کی کارکردگی سے پورے سندھ کی ترقی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے


باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق اربوں روپے کے بجٹ کے حامل لاڑکانہ کے اس ڈسٹرک ہسپتال میں مریضوں کے لیے استعمال بیڈز کی صورتحال اتنی خستہ حال اورخراب ہے کہ اس سے یہی اندازہ ہوتا ہےکہ شاید اس ہسپتال میں سالوں سے کوئی آیا ہی نہیں اوریہ بیڈز پڑے پڑے تباہ وبرباد ہوگئے ہیں‌

اس ہسپتال میں خطرناک کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے کیئے گئے اقدامات سےمایوسی ہوتی ہے کہ کس قدر بے حسی ہے کہ فقط ایک بورڈ لگا کرعوام کواوراہل پاکستان کوسندھ کی ترقی کے نام پرگمراہ کیا جاتا ہے

Leave a reply