باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن جاری ہے اور دیگر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں،

برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے ایک ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے جس میں چار ہزار سے زائد مریضوں کو داخل کیا جا سکتا ہے، ہسپتال کی تعمیر کا حکم برطانوی وزیراعظم نے دیا تھا بعد ازاں برطانوی فوج کے ساتھ ملکر ہسپتال بنائی گئی، یہ ہسپتال لندن کے ایک کانفرنس سنٹر میں بنائی گئی تھی، ہسپتال میں 500 وینٹی لیٹرز لگائے گئے ہیں.

برطانیہ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے ہسپتال میں ایک مریض کو داخل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی مریضوں کو بھی یہاں منتقل کیا جائے گا،برطانوی فوج کا عملہ بھی ہسپتال میں موجود ہے، طبی عملے نے کام شروع کر دیا ہے. ہسپتال کے لئے وینٹی لیٹر مشینیں ٹرکوں پر لائی گئی اور انہیں ہسپتال میں فعال کر دیا گیا ہے،

اس ہسپتال میں لندن کے دیگر ہسپتالوں سے مریضوں کو یہاں منتقل کیا جائے گا، کسی بی ہنگامی صورتحال میں مریض کو پہلے کسی اور ہسپتال بعد ازاں اس ہسپتال مین منتقل کیا جائے گا

اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ایلن میک گلنن کا کہنا ہے ہم کرونا کے مریضوں کو بہتر سہولیات دینا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہین زیادہ سے زیادہ مریضوں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہونی چاہئے،اس ہسپتال میں صرف کرونا وائرس کے ہی مریضوں کا علاج ہو گا، کسی اور مریض کا علاج نہیں کیا جائے گا.

واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، لندن بھی اس سے متاثر ہوا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،اگر کوئی بیمار ہے یا کرونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو پورے گھر کے ارکان کو کم از کم 14دنون کیلئے قرنطینہ میں رہنا چاہئے۔ سترسال عمر کے لوگوں کو وائرس سے بچنا چاہئے۔کورونا وائرس بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کرتاہے اور ان کے مرنے کا خطرہ ہے

برطانیہ میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 393 ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے برطانیہ میں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات 400 ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1808 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکت ہونے والے تمام مریضوں کی عمریں 19 سے 98 برس کے درمیان تھیں۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25ہزار150 ہو گئی ہے.برطانیہ میں دوسری عالمی جنگ کے ہیرو جنھیں فرانس کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز بھی ملا تھا کورونا وائرس سے انکی ہلاکت ہو گئی۔97 سالہ ہیرلڈ پیرسل میں جمعہ کو برمنگھم کے ہسپتال میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔ہیرلڈ پیرسل کو سن 2015 میں فرانس کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز دیا گیا تھا.

 

Shares: