کرونا وائرس، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لگائی ایئر پورٹس پر بڑی پابندی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا

ملک بھر میں ائیرپورٹس پر کورونا وائر س سے بچاوَ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر وزیٹرز اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی،مسافروں کو چھوڑنے والے ڈرائیورز ایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مسافروں کوچھوڑنے والےڈرائیورز پارکنگ میں موجودرہیں گے،ایئر پورٹ کےانٹری پوائنٹس پر مسافروں کے ٹکٹس چیک کیے جائیں گے،مسافرکےساتھ ڈرائیورپارکنگ ایریازمیں رہے گا

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد کے علاوہ باقی تمام ایئر پورٹ سے انٹرنیشنل پروازیں بند کر دی گئی ہیں،

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

 

Shares: