کرونا وائرس، فیس بک سے غلط معلومات کو ہٹا دیاجائے گا،فیس بک حکام کی یقین دہانی

0
43

کرونا وائرس، فیس بک سے غلط معلومات کو ہٹا دیاجائے گا،فیس بک حکام کی یقین دہانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے فیس بک انٹرنیشنل وفد کی ملاقات ہوئی ہے

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں کورونا وائرس کی صورتحال پربات چیت ہوئی ،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وفد نے کورونا وائرس کے سلسلےمیں آگاہی کے لیے تعاون کی پیش کش کی،پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں،

جولن زو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کروناوسیع پیمانے پر پھیلنے کے باعث ڈبلیو ایچ او اس کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتا ہے،انشاء اللہ پاکستانیوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے کام کرتے رہیں گےدنیا اب بھی اس مرض کا علاج دریافت کر کے اس کا رخ بدل سکتی ہے، پاکستان سے باہرتسلیم کیاگیاکہ پاکستان نے کورونامعاملے پراچھی کاکردگی دکھائی،آنے  والے دنوں میں کوروناسے متعلق مزیدفیصلے منظرعام پرآئیں گے

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Leave a reply