کرونا وائرس، غیر ضروری افراد کو عدالتوں سے نکالنے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

وفاق اور حکومت سندھ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی،فریقین کو جواب جمع کرانے کےلیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سرمایہ دار ذخیرہ اندوزی کرکے اربوں روپے کماتے ہیں،

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر غیر ضروری افراد کے عدالتوں میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے غیر متعلقہ افراد کو عدالت سے باہر نکال دیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کیوں عدالت میں اتنا ہجوم کیوں لگایاہوا ہے؟کہاں ہےسیکیورٹی؟نکالیں سب کو باہر،جن کا کیس کال ہو اس کو اندر آنے دیا جائے ،دیگر عدالتوں سےبھی غیر ضروری افراد کو داخل ہونے سے روک دیاگیا

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز 15 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں سو سے زائد کیسز ایک روز میں سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے،

Shares: