مزید دیکھیں

مقبول

یونین کونسل کے جوانوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی

قصور نواحی یونین کونسل کے جوانوں نے دکانداروں کو...

جامپور:بااثر زمیندار نے کسان کی فصل لوٹ لی، پولیس پر ملی بھگت کا الزام

کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی(تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)راجن پور کی تحصیل جامپور...

کرونا وائرس، آئی پی ایل میچز خطرے میں،مہاراشٹر کے بعد دہلی نے بھی کیا انکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دہلی میں آئی پی ایل میچز منسوخ کر دیئے گئے

قبل ازیں کرناٹک حکومت نے بھی آئی پی ایل میچوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مہاراشٹر نے بھی آئی پی ایل کے پہلے مقابلے کی ٹکٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ کرونا وائرس کے حوالہ سے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل 14 مارچ کو اہم اجلاس کرے گی،اجلاس میں فیصلہ ہو گا کہ آئی پی ایل منسوخ کیا جائے یا نہیں.

بھارت میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ 75 مریض سامنے آ چکے ہیں،بھارت نے ویزوں پر بھی پابندی لگا دی ہے جس کے بعد آئی پی ایل میں شریک کرکٹرز کی آمد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے۔ بھارتی حکومت کی نئی میڈیکل ایڈوائزری کے مطابق نئے ویزے جاری کرنے کی پالیسی کو 15 اپریل تک انتہائی سخت کردیا گیا ہے، ایک تجویز خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کی بھی زیرغور ہے.

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اے دہلی، لداخ، اترپردیش، اور آندھراپردیش میں نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،دہلی میں اب تک کرونا کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں، اترپردیش میں کرونا کے 10 مریض ہیں،کرناٹک میں چار ، مہاراشٹر میں 11 اور لداخ میں تین کیس سامنے آئے ہیں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan