کرونا وائرس، عراق میں پہلی ہلاکت،تاجکستان میں نمازیں گھر ادا کرنے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے،عراقی وزارت صحت کے مطابق عراقی صوبے کردش میں کرونا وائرس کا مریض ہلاک ہوا،
عراقی وزارت صحت کے مطابق عراق میں جتنے بھی کرونا کے کیس سامنے آئے ہیں ان سبھی شہریوں نے ایران کا سفر کیا تھا،عراق کے شہر نجف میں کورونا وائس کا پہلا کیس 24 فروری کو سامنے آیا تھا اب تعداد بڑھ چکی ہے اور ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے، عراقی شہریوں میں کرونا کے حوالہ سے خوف پایا جاتا ہے، بچوں نے سکولوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، دفاتر میں حاضری کم ہو کر رہ گئی ہے
دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے تاجکستان میں مسلمانوں کوگھر میں نماز ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاجکستان کی حکومت نے گزشتہ روز اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خلاف احتیاط کے طور پر مساجد میں نمازادا کرنے سے گریز کریں ،
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
کرونا وائرس ، ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت اجلاس، معاون خصوصی نے کیا دیا عوام کو مشورہ؟
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے,کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا