کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ ہمارے ملک کے لیے یہ جنگ مشکل ہے، اسی لیے کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔

باغی ٹی وی : سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ ہمارے ملک کے لیے یہ جنگ مشکل ہے، اسی لیے ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جسے ہم دیکھ نہیں سکتے لیکن ہم پھر بھی لڑ رہے ہیں


سماجی کارکن نے لکھا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ ہمارے ملک کے لیے یہ جنگ مشکل ہے اسی لیے ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے لوگوں کو یقین دلائیں تاکہ وہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہم اس جنگ کوتب ہی جیتیں گے جب ہمارے ملک کا ہر مرد، عورت اور بچہ کورونا وائرس پر یقین رکھے گا۔


انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور عوام کو بتانے کے بجائے اُن کو اصل معاملات دکھائے جائیں کہ حقیقت میں اس جنگ سے لڑنے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔


ایک اور ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ مزید آگاہی ، مزید اطلاعات ، ذاتی کہانیاں ، اصل فوٹیج۔ ہمیں لوگوں کو اپنے محاذ پر سننے ، ان کی جدوجہد سننے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان کے مطالبات کو پورا کرسکیں۔ اگر عوام یقین نہیں کرتے کہ کیا ہورہا ہے ، اس ملک کی خاطر ، انہیں دکھائیں! تاکہ وہ اصل صورتحال سے باخبر ہوں اور وبا کے خلاف اپنا کردار ادا کریں –

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 72 ہزار 460ہو چکی ہے، جبکہ وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 543 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے 26 ہزار 83 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں-

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

ماسک نہ پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد۔

Leave a reply