کرونا وائرس ، کتنے امریکی فوجیوں میں ہوئی تشخیص،واشنگٹن عوام کے لئے بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

امریکی فوج کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پینٹاگون سے معاہدے کے تحت ایک دوا ساز کمپنی فوج اور دیگر عملے کیلئے مفت دوا فراہم کرے گی۔

دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول بند کرنے اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اگر کسی شہری کی طبیعت ٹھیک نہیں تو وہ گھر پر رہے گا۔انہوں نے دیگر ملکوں کےلیے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کردی ہیں۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

واضح رہے کہ امریکا کی کئی ریاستوں میں کرونا وائرس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے, امریکا میں ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا ہوکر ابتک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 26 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1327 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.