کرونا وائرس، لاک ڈاؤن، نوجوان نے کیا بیوی بچوں سمیت گھر جانے کیلئے 135 کلو میٹر پیدل سفر

کرونا وائرس، لاک ڈاؤن، نوجوان نے کیا بیوی بچوں سمیت گھر جانے کیلئے 135 کلو میٹر پیدل سفر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے 26 سالہ مزدور اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ 135 کلو میٹر سفر پیدل طے کر کے گھر پہنچ گیا

واقعہ بھارت کا ہے جہاں مہاراشٹر کے علاقے ناگپور میں مزدوری کرنے والے 26 سالہ نوجوان نے لاک ڈاؤن کے بعد گھر جانے کی کوشش کی لیکن پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے اسے گاڑی نہ ملی، دوسری جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا کام بھی ختم ہو گیا تھا، نوجوان نے واپس جانے کی ٹھانی اور پیدال سفر شروع کر دیا،اس نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ 135 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا

نریندر شیلکے نامی نوجوان جو پونے میں مزدوری کرتا تھا لاک ڈاؤن کے بعد چندرپور گاؤن جانے کا فیصلہ کیا، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین سروس معطل ہو چکی تھی،جس کی وجہ سے اسے کچھ سمجھ نہ آ رہا تھا کہ وہ کیا کرے کیونکہ اس کی مزدوری بھی ختم ہو چکی تھی اور اس کا وہان گزارہ مشکل ہوجانا تھا اسلئے اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو لیا اور پیدل سفر شروع کر دیا،پیدل سفر کے دوران و ہ دو دن تک بھوکا پیاسا رہا البتہ بچوں کو کھانے پینے کو کچھ دے دیتا تھا،خود پانی پر گزارہ کرتا رہا، دو دن کے سفر میں انہوں نے سڑک کنارے رات کو چند گھنٹوں کے لئے آرام کیا تھا

جب وہ اپنے گاؤن کے داخلی راستے پر پہنچا تو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسے پولیس نے روکا تو اس نے اپنی کہانی سنائی،پولیس نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا اور کھانا منگوا کر دیا گیا، بعد ازاں پولیس نے اسے اپنی گاڑی میں گھر تک پہنچایا

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 88 مریض سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 694 ہو گئی ہے

بھارت کی 25 ریاستوں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اب تک 11 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، بھارت کی ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں.

Comments are closed.