کرونا وائرس، مایوس اپوزیشن نے قوم کو مایوس کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کو دیا صوبائی وزیر نے چیک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے ملاقات کی، صوبائی وزیر نے کورونا کنٹرول کے لئے 10لاکھ روپے کا چیک وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مایوس اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے، کئی ماہ لندن بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں کی زبان سے دکھی انسانیت کی بات کسی صورت نہیں جچتی۔ اپوزیشن جماعتیں کورونا وباء پر سیاست چمکانے سے گریز کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ سوچ اور دور اندیش فیصلوں سے خائف ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے.
کرونا وائرس کے ملک بھر میںوار جاری ہیں، کرونا وائرس کے پاکستان میں مریضوں کی تعداد 4072 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میںاب تک کورونا کے 42 ہزار 159 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا کے 2030، سندھ میں 986، خیبر پختونخوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 92 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس سے سندھ میں 18، پنجاب میں 16، خیبرپختونخواہ میں 18، اسلام آباد میں ایک، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں








