کرونا وائرس، مولانا فضل الرحمان کا مارچ میں مارچ کا خواب ادھورا،بڑا اعلان کر دیا

0
35

کرونا وائرس، مولانا فضل الرحمان کا مارچ میں مارچ کا خواب ادھورا،بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں

جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے طے شدہ اپنے تمام سیاسی جلسہ منسوخ کردئیے . مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا بڑھ رہی ہے، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد ہوکر کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام جمعہ کے خطبات اور نماز کے بعد عوام کو کروانا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر سے اگاہ کریں

مولانا فضل الرحمان نے مارچ میں حکومت کے خلاف مختلف شہرون میں جلسوں کا اعلان کیا ہوا تھا ، وہ حکومت کے خلاف آزادی مارچ بھی کر چکے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا کا ساتھ چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے مولانا ان سے ناراض تھے، اب ن لیگ نے مولانا کو دوبارہ منانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں ، اس ضمن میں شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے فیصلے کے بعد مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے 29 مریض سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم فیصلے کئے گئے تھے.

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق کرتارپورراہداری پاکستانیوں کیلئےبند،بھارتی یاتری آسکیں گے، کراچی، لاہور اوراسلام آباد سے غیرملکی پروازیں آپریٹ ہوں گی،تینوں ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کی جائےگی،کوروناوائرس کے معاملے پر قومی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،معاون خصوص صحت کمیٹی کے سربراہ،صوبائی اورملٹری اسٹیک ہولڈرزممبران ہوں گے، کوآرڈی نیشن کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال مانٹیرکرےگی کوروناوائرس پراین ڈی ایم اےآپریشنل کام کرے گا،این ڈی ایم اے صوبوں اوراضلاع کےساتھ وباسےنمٹنےمیں رابطہ رکھےگا

اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3ہفتوں کیلئےسرکاری اورنجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے،ا2ہفتوں کیلئے مغربی بارڈرانسانی اورکمرشل مقاصد کیلئے بندرہےگا،تمام عوامی اجتماعات کوفوری طور پر بند کیا جائےگا،شادی ہالزاورسینیمازدوہفتوں کے لیے بندکرنےکافیصلہ کیا گیا.بڑی کانفرنسزبھی نہیں ہوں گی،پی ایس ایل کےبقیہ میچزمیں شائقین نہیں ہوں گے

قبل ازیں امریکہ سے آنے والی خاتون کو پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا، پمز کے ترجمان کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، پمز میں 5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، خاتون کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے.

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

کوروناوائرس سے متاثرہ سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے،سندھ 13،بلوچستان6 اوراسلام آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے3 کیسزرپورٹ ہوئے،کوروناوائرس کےعلاج سےمکمل صحتیاب تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی ،گزشتہ 34 گھنٹے کےدوران ابتک 78 نمونے کروناوائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے

Leave a reply