کرونا وائرس، پاکستان میں بنیں گے روزانہ 25 ہزار ماسک، 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر ، مگر کہاں ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کی وجہ سے پاکستان میں ماسک کی قلت ہو گئی تھی، پاکستان کو چین سے ماسک منگوانا پڑے تھے، آج چین نے سندھ حکومت کے حوالہ امدادی سامان کیا، چند روز میں گلگت میں بھی امدادی سامان پہنچ جائے گا
کرونا کے بڑھتے مریضوں کے بعد ماسک کی ذخیرہ اندوزی کر لی گئی ، مارکیٹوں میں جہاں ماسک مل رہے ہٰیں وہاں مہنگے مل رہے ہیں غریب آدمی لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے کی وجہ سے ماسک خریدنے کی سکت نہیں رکھتا کیونکہ قیمتیں اتنی بڑھا دی گئی ہیں تا ہم ایک اچھی خبر آئی ہے
پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے پچیس ہزار ماسک اور دس ہزار لیٹر سینیٹائزر روزانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق خصوصی کپڑے سے تیار کیے گئے فیس ماسک دھو کر دوبارہ استعمال بھی کیے جا سکتے ہیں۔
ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کی تیاری سے کرونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں کو تقویت ملے گی
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جو شہری کرونا سے متاثر نہیں ان کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں تا ہم شہریوں نے کرونا کے خؤف سے از خود ماسک پہننا شروع کر دیئے ہیں.
گزشتہ دنوں لاہور انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے چھاپے کے دوران پیراگون سٹی میں ایک گھر سے ماسک کا بڑا اسٹاک برآمد کیا تھا۔اے سی کینٹ کے مطابق تمام ماسک بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کیے جانے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھاپے کے دوران 2 کروڑ سے زائد کے ماسک برآمد کر لئے گئے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف سیون میں کاروائی کی، ایک گھر پر چھاپے کے دوران ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک جن کی مالیت دو کروڑ سے زائد بنتی ہے قبضے میں لے لیا.
تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
ماسک سمگلنگ میں کون کون ملوث؟ نام سامنے آ گئے
گھر میں موجود چار چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، چینی باشندوں نے یہ ماسک کس مقصد کے لئے رکھے تھے اس بارے مین ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ، تا ہم گرفتار چینی باشندوں کو قانونی کاروائی کے لئے گھر سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی.
ماسک پہننے والے شہری ہو جائیں ہوشیار،پہننے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں