باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان می کرونا وائرس کے 4 مزید کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 108 ہو گئی ہے
کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 803 ہو گئی ہے،گزشتہ24گھنٹے کے دوران پاکستان میں مزید27کوروناکیسز سامنے آئے
کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت بھی ہو گئی ہے جس سے پاکستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے. چھٹا مریض کہان جاں بحق ہوا ابھی اس کی تفصیلات سے آگا ہ نہیں کیا گیا.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 803 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 108،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں
کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا،شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ سندھ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا تھا،محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی وسرکاری ادارے بند، سماجی، مذہبی اور سیاسی تقریبات و اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ شہریوں کی نقل وحرکت محدود، ہر طرح کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔
سندھ میں کرفیو کے دوران نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیا گیا، صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔ جس کے لیے علاقہ ایس ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔ صحافیوں کو کرفیو کے دوران استثنیٰ دیا دیا گیا ہے، صحافی اپنے ادارے کا کارڈ دکھا سکتے ہیں،
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟
میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کا کام جاری ہے،گاڑی میں ڈرائیورکے علاوہ ایک شخص کو سفر کرنے کی اجازت ہے،سندھ میں بجلی،پانی،ٹی وی،کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسز جاری ہیں