کرونا وائرس، رمضان میں تراویح بارے ہدایت نامہ جاری، اذان کیسے دی جائے؟ نیا حکمنامہ آ گیا

0
50

کرونا وائرس، رمضان میں تراویح بارے ہدایت نامہ جاری، اذان کیسے دی جائے؟ نیا حکمنامہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان، بھارت سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، کرونا کی وجہ سے سعودی عرب نے مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے

اب بھارت کی ریاست کرناٹک نے بھی اسی طرح کا فیصلہ کیا ہے اور کرناٹک کے وقف بورڈ نے ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق رمضان المبارک میں مساجد میں سحر و افطار کا انتظام نہیں ہو گا، اور نہ ہی افطاری تقسیم کی جائے گی،3 مئی تک جب تک بھارت میں لاک ڈاؤن ہے پانچ وقت کی نماز، نما زجمعہ اور تراویح کے لئے مساجد میں عام شہریوں کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی، امام، مؤذن اور مسجد کا خادم مسجد میں نماز، تراویح ادا کر سکتے ہیں

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد میں اذان اونچی آواز میں نہیں دی جائے گی بلکہ دھیمی آواز میں دی جائے گی البتہ سحری و افطاری کا اعلان مساجد سے سپیکر پر کیا جا سکتا ہے،مساجد کے احاطے میں سحری و افطاری کی بالکل اجازت نہیں ہو گی،مساجد کے قریب کسی کو سٹال لگانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمیں محمد یوسف نے اپیل کی ہے کرونا سے بچاؤ کے لئے شہری گھروں میں نماز تراویح کی ادائیگی کریں جو مساجد میں آئے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف کاروائی ہو گی، انہوں نے شہریوں سے یہ بھی اپیل کی کہ گھروں میں بھی افطار پارٹیوں کا انتظام نہ کیا جائے، مستحقین کی مدد کریں لیکن اس کے لئے بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، کسی جگہ رش نہ لگنے دیا جائے، والدین اپنے بچوں کے بارے میں خیال رکھیں اور انہیں گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے دیں

Leave a reply