کرونا وائرس ، سعودی عرب کےعوام بھی پاکستانیوں‌ کے نقش قدم پر

0
48

کرونا وائرس ، سعودی عرب کےعوام بھی پاکستانیوں‌ کے نقش قدم پر
باغی ٹی وی . سعودی عرب کے عوام بھی پاکستانیوں کے نقش قدم پر ، بے احتیاطی کی وجہ سے کرونا کیسز میں کئی گنا اضافہ ہو گیا . سعودی عرب میں لوگوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس کی وجہ سے مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بات سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے منگل کے روز ایک نیوز بریفنگ میں کہی ہے۔ انھوں نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ سماجی فاصلے کے ضابطے اور پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے 40 فی صد کیس وزارت صحت کی رہ نما ہدایات کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔

انھوں نے وضاحت کی ہے کہ بیسیوں نوجوان مرد وخواتین نے گھروں سے باہر نکلتے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کی، باہر گھوم پھر کر جب وہ اپنے گھروں کو لوٹے تو ان کا خاندان کے ارکان سے میل ملاپ ہوا،ان میں ضعیف العمر اور بچے بھی شامل تھے اور اس طرح وہ دوسرے لوگوں میں کرونا وائرس منتقل کرنے کا ذریعہ بنے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں حالیہ دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ضعیف العمر افراد یا دائمی امراض میں مبتلا افراد اس نئے مہلک وائرس کا بھی شکار ہورہے ہیں۔

Leave a reply