دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں، اموات کی تعداد 3600 ہو گئی،فرانس نے تاریخ کا اہم اعلان کردیا

0
29

واشنگٹن: دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں، اموات کی تعداد 3600 ہو گئی،فرانس نے تاریخ کا اہم اعلان کردیا۔ چین میں مزید 27 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 3 ہزار 97 ہو گئی، جنوبی کوریا میں مزید 2 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 50 ہو گئی، اٹلی میں وائرس 233 افراد کی جان لے گیا۔ ایران میں مرنے والوں کی تعداد 145 ہو گئی، اٹلی میں ایک کروڑ 6 لاکھ افراد پر مشتمل علاقے کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا، چین میں مریضوں سے بھری عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آگئے۔ چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے بچاؤ کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جم خانے، سوئمنگ پولز، میوزیم اور اسکیئنگ ریزارٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔میلان اور سیاحتی مقام وینس بھی ہنگامی اقدامات کی زد میں آ گئے ہیں، اٹلی یورپ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

چین کے شہر کونزو میں ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہو گئی، اس عمارت کو کرونا کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، عمارت میں 70 افراد موجود تھے جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔فرانس نے ملک بھر میں اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔ 15 امریکی شہریوں کو بھی قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

Leave a reply