کرونا وائرس،ترکی میں 24 گھنٹوں میں 63 ہلاکتیں، مجموعی تعداد کتنی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 63 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ترکی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 277 ہو گئی ہے.

ترک وزارت صحت کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد 13ہزار 531 تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے استنبول، انقرہ اور ازمیر سمیت 30 بڑے شہروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر مکمل طور پر بند کردیا ہے

ترکی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے جراثیم کش ٹنل نصب کردی گئی ہے۔ٹنل ترکی کے شہرارڈو میں سٹی کونسل کی جانب سے نصب کیاگیا ہے جس میں خودکار طریقہ سے جراثم کش اسپرے کیا جاتا ہے۔راہگیر پہلے سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرتے ہیں پھر ٹنل سے گزر کر اسپرے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ترکی کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام شہریوں کوکورونا وائرس سے بچانے کےلئے کیاگیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں منتقل ہونے پر زور دیا ہے۔ ترک صدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر اور انتہائی ہنگامی صورت حال کے علاوہ گھروں سے باہر نہ آئیں

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

ترکی میں‌ تجارتی مراکز، نجی اور سرکاری دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں.ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے

Shares: