کرونا وائرس، ترکی نے کن ممالک کے ساتھ کیں پروازیں معطل؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ترکی نے 9 یورپی ممالک کے ساتھ پروازیں معطل کر دیں

ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آج سے 9 یورپی ممالک کیلئے ترکی نے پروازیں معطل کردی ہیں ،ترک حکام کی جانب سے جن یورپین ممالک پر پابندی لگائی ہے ان میں ڈنمارک، سوئیڈن، بیلجیئم، نیدرلینڈز جرمنی ،اسپین ،فرانس،آسٹریا،ناروے کے مسافرترکی میں 17 اپریل تک داخل نہیں ہوسکیں گے۔

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

ترکی میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 5 ہوگئی، ترکی کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق کر دی جس کے بعد احتیاطی تدابیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر ترکی میں 16 مارچ سے تمام اسکول ایک ہفتہ کے لیے جبکہ یونیورسٹیاں 3 ہفتہ کے لیے بند رہیں گی-ترکی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات جاری ہیں،تھرمل کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔ بخار میں مبتلا افراد کا دور سے ہی پتہ چلایا جا رہا ہے

Shares: