کرونا وائرس، امریکا میں ہلاکتیں 50 ہو گئیں

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں کرونا کے حوالہ سے ایمرجنسی نافذ کر دی،امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی

امریکا میں 2291 افراد میں مزید کرونا وائرس کی مزید تصدیق ہوئی ہے، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اور فلوریڈا سمیت امریکا کی کئی ریاستوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے

کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

امریکی فوج کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پینٹاگون سے معاہدے کے تحت ایک دوا ساز کمپنی فوج اور دیگر عملے کیلئے مفت دوا فراہم کرے گی۔

دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

کرونا سے نمٹنے کے لئے امریکی صدر نے کیا قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

Leave a reply