اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے-

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار 902 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 6 ہزار 540 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 77 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 415، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939، بلوچستان میں 33 ہزار 855، آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480 ہو گئی ہے۔

کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کا 10 فیصد عملہ کورونا کا شکار

اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوا 5 ہزار 969، اسلام آباد 975، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آج رات 12 بجے سے 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے 21 تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کردیے گئے ہیں تاہم اب انتظامیہ نے کل رات 12 بجے سے24 گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا۔

اسلام آباد کچہری میں کرونا کا وار، 15 ججز اور 58 اہلکار کورونا کا شکار

نوٹیفکیشن کے مطابق جن گلیوں کو سیل کیا جائے گا ان میں اسلام آباد سیکٹرجی6 فور کی گلی نمبر 52,56,59,79 اور 80 شامل ہیں اس کے علاوہ سیکٹر ایف ٹین فور کی گلی نمبر 50،52 اور53 کو بھی سیل کیا جائے گا۔سیکٹرایف الیون ٹو کی گلی نمبر 21 23 اور 28، سیکٹرجی الیون ٹو کی گلی نمبر 15،21 اور 46 بھی بند کردی جائیں گی جب کہ سیکٹر ایف ایٹ ون کی گلی نمبر 31، 35،37،38،42،44 اور سیکٹرایف ایٹ تھری کی گلی نمبر5،6،10،11 اور 17 بھی اگلے حکم نامے تک سیل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مزید 12 تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کہیں اسکول بند تو کہیں اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں 36 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 9 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں،
اٹلی میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، ترکی میں 72ہزار، روس میں 49ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں 4لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے-

جبکہ برطانیہ میں کورونا کے 95ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، بھارت میں کورونا کے 3 لاکھ 35ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے،24 گھنٹے میں امریکا میں 7لاکھ 79ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے-

اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈورکھانے پر پابندی عائد

Shares: