کرونا کیسز میں کمی، اپوزیشن بھی متحرک، بلاول کی آج ہو گی مولانا اور شہباز شریف سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی آ گئی، کرونا کیسزمیں کمی کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہو گئی ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج شہباز شریف اور فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی آج شام 4بجے لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے،بلاول بھٹو زرداری 6بجے جاتی امرامیں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

مولانا فضل الرحمان بھی لاہور میں ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز شہبا زشریف سے ملاقات کی تھی، چند روز قبل ن لیگی وفد نے بلاول زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس کے بعد اے پی سی کا اعلان کیا گیا تھا،

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

بلاول سے ن لیگی وفد کی ملاقات ختم، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی کا اعلان کر دیا

سلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں عید الاضحیٰ کے بعد اے پی سی بلانے، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں شہباز شریف نے اعلان کیا کہ عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں شریک تمام جماعتیں مکمل پروگرام پیش کریں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سے جان چھڑانا اولین ضرورت ہے۔ دو سالوں میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ بدترین گورننس کی مثال ہے۔سرکاری آٹا کھانے کے قابل نہیں، لوگ مہنگا آٹا لینے پر مجبور ہیں۔ گندم کی قلت ہر طرف نظر آ رہی ہے جبکہ چینی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ حکومت ہر حوالے سے ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت نے عام آدمی کوریلیف نہیں دیا۔

Comments are closed.