جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ:چوتھے دن بھی مقابلے جاری رہے

0
66

لاہور:جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس کے چوتھے دن دو اہم میچز ہوئے جن میں ڈی ایس پولو /باڑیز اور ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پاکستان پارک کیولری گراؤنڈ پولو گراؤنڈ میں دو اہم میچز ہوئے جنہیں دیکھنے کیلئے فیملیز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ڈی ایس پولو /باڑیز نے زبردست مقابلے کے بعد سلام پولو کی ٹیم کو 7-6 سے ہرایا۔ ڈی ایس پولو /باڑیز کی طرف سے رولو ٹروٹز نے چار، دانیال شیخ نے دو اور نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا۔

دوسری طرف سے نکلوس رئیوز گنزو نے پانچ گول سکور کیے جبکہ حمزہ علی حکیم نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے کالاباغ /ذکی فارمز کی ٹیم کو 7-3.5 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے صوفی محمد عامر نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین خوبصورت گول سکور کیے

دیگر میں لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس (ر) جو ہاشم کمال آغا کی جگہ کھیل رہے تھے نے دو گول سکور کیے جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کالاباغ /ذکی فارمز کی طرف سے میعصم حیدر بلوچ نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

یاد رہے کہ جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس بروز منگل 29 نومبر کو شروع ہوا۔ جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب (ر) کے مطابق پہلی بار پاکستان میں آٹھ گول کے ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں شامل ہیں جن کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔کور کمانڈر کپ پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا کیلنڈر ایونٹ ہے اور ہر سال یہاں منعقد ہوتا ہے۔ اس سال بھی اس ٹورنامنٹ کو ڈائمنڈ پینٹس نے سپانسر کیا گیا

Leave a reply