کرپٹ اے سی کی بدولت احتجاج،سبزی منڈی بند

0
42

قصور
تحصیل انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی بلیک میلنگ و غنڈا گردی سے تنگ انجمن آڑھتیاں کا شدید احتجاج،سبزی منڈی غیر معینہ مدت کے لئیے بند کر دی گئی، کمشنر لاہور سے کرپٹ اے سی چونیاں کی فوری تبدیلی مطالبہ
تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی چونیاں کے عہدداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آ چکے ہیں آئے روز روزانہ کی بنیاد پر ناجائز جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جاتی ہیں اور ہزاروں روپے جرمانے کئیے جاتے ہیں گزشتہ روز بھی تحصیل انتظامیہ نے سبزی منڈی میں بھاری نفری اور عملہ کے ہمراہ غنڈہ گردی کرتے ہوئے بیس کے غریب چھابڑی فروشوں اور دکانداروں کو گرفتار کیا جنہیں سات گھنٹے تک حوالات میں بند رکھ کے تیس ہزار کے قریب جرمانے کر کے چھوڑ دیا گیا
آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی متعدد بار نجائز مقدمات درج کروا کر ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا مارکیٹ کمیٹی نے اے سی چونیاں کی ملی بھگت سے چند آوارہ لڑکوں کو منڈی میں بٹھا رکھا جو سارا دن منڈی آنے والی خواتین کو تنگ کرتے ہیں اور مال نہ دینے والے آڑھتیوں کو ٹارگٹ کر کے انکے خلاف کاروائیاں کرواتے ہیں آڑھتیوں کا مزید کہنا تھا کہ سالان گورنمنٹ کو لاکھوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اے سی چونیاں ذاتی مفادات اور کرپٹ مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کے ساتھ مل کر منڈی کو ٹارگٹ بناتے ہیں آڑھتیوں کی جانب سے شہر میں فلیکسز لگوا دی گئی ہیں جن پر تحصیل انتظامیہ چونیاں کے خلاف درج ہیں اور منڈی کو غیر معینہ مدت کے لئیے بند کر دیا گیا آڑھتیوں نے کمشنر لاہور چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے اور کرپٹ اے سی چونیاں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply