مشترکہ مفادات کونسل اجلاس وزیراعظم نےصوبوں‌ کےمسائل اورمطالبات کھلےدل سے سنے،اہم فیصلے

0
33

اسلام آباد:صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا ۔اسی حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل نےپانی کی تقسیم کے لیے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری دے دی

 

یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بنیادی عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔یادرہےکہ مشترکہ مفادات کونسل بحث کے بعد اتفاق رائے پیدا کرنے کا پلیٹ فارم ہے، اجلاس میں 23نکاتی ایجنڈا نکات پر غور کیا گیا ۔

 

بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

ذرائع کے مطابق صوبوں کے درمیان نیٹ ہائیڈل کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں نیٹ ہائیڈل کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب تکنیکی معاملات پر ماہرین کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

 

نسیم شاہ پانچ وکٹ لینےوالےکم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد…

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے ایک دوسرے کے حوالے سے تحفظات ہمیشہ کے لیے دور کریں گے۔پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹیلی میٹری نظام نصب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے لیے 4ہفتے میں جائزہ لے کر منصوبے کا پی سی ون تیار کیا جائے گا۔

 

نامورشخصیات نے دنیا میں بھی نام کمایا اورجوحافظ قرآن بھی ہیں!

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پھر اس عزم کودہرایا گیا کہ سی سی آئی اجلاس توانائی منصوبے ہر صوبے کا حق ہے۔توانائی منصوبوں کی منظوری سے قبل نیپرا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپڈا چیف ایگزیکٹو کیلئے قابل شخصیت کے انتخاب کیا جائے گا۔

پاکستان سے پولیوکے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،ڈاکٹرظفرمرزا

قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے طے کیا گیا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کرے گی اور صوبائی حکومتیں ان اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس می میں تیل کی تلاش و پیداوار کی پالیسی کی منظوری دی گئی جبکہ ایل این جی کے حوالے سے سندھ کے تحفظات دور کیے جا چکے ہیں۔

حکومت نےڈینگی سےبچاوکےلیےآسٹریلین ٹیکنالوجی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبے آباد ی میں اضافے کے حوالے سے اقدامات کریں۔ یکساں نصاب اور یکساں نظام تعلیم کیلئے صوبائی حکومتیں مل کر لائحہ عمل طے کریں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے ویزہ پالیسی میں‌ تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں،

اجلاس میں مستقبل میں ایل پی جی کی رائلٹی سیلز پرچیز کی بنیاد پر ہو گی ،گیس کی رائلٹی کا تعین کرتے ہوئے صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ دوسری جانب اجلاس میں قابل تجدید توانائی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتیں قابل تجدید توانائی منصوبے شروع کر سکیں گی۔

ترکی کو دنیا میں مثالی ملک بنایا جائے گا:ترک صدررجب طیب ایردوان

اجلاس میں اوگرا آرڈیننس 2002میں ترامیم کی منظوری دی گئی،وفاقی حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گی۔صوبے ورکرز ویلفیئرز فنڈ کے حوالے سے پالیسی تشکیل دیں گے۔

Leave a reply