احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے سماعت14جون تک ملتوی کر دی ،شہباز شریف اورحمزہ شہباز پیش ہوئے ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چھوڑکرآیا ہوں،کورونا کی شرح تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے ،شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ ایک ماہ بعدکی تاریخ دی جائے،عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی
قبل ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے سے متعلق دائردرخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے دلائل کےدوران کہا کہ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان بھی عدالت میں موجود تھے، سرکاری وکیل کی موجودگی میں عدالت نے حکم دیا تھا مگر اسکے باوجود عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی، عدالتی حکم پر مختلف شوز میں بھی توہین آمیز تبصرے کئے گئے
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست صرف بطور اعتراض کیس لگی ہے، رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد اس پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ کسی آرڈر پرعملدر آد کی ضرورت ہو گی تو اس کے لئے توہین عدالت کی درخواست کی ضرورت نہیں ہو گی، عدالتی حکم کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو نہیں پتہ کہ عدالتی حکم کو ہوا میں اڑایا گیا، اگر ایسا ہوا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیئےکہ عدالتی حکم کے باوجود شہباز شریف کو بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا،عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکم پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے
شہباز شریف کو باہر جانے دیا تو "مک مکا” کا الزام لگ جائے گا،وفاقی وزیر
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کاش شریف خاندان اپنے علاج معالجے کے لیے ہی کوئی خصوصی ہسپتال بنا لیتا۔ فیاض الحسن چوہان
مریم دیکھتی رہ گئی،شہباز شریف نے بھی پاکستان سے جانے کا ارادہ کر لیا
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عدم پیشی، سماعت ملتوی
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل، شہباز شریف نے کیا فیصلہ کر لیا؟