پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کی درخواست،عدالت کا کل تک معاملہ بیٹھ کر حل کرنیکا حکم

0
71
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ ،تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل درخواست گزار شعیب شاہین جبکہ ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت اور ڈی سی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ہدایت دی کہ کل تک دونوں فریقین بیٹھ کر جلسے سے متعلق معاملات طے کرکے آگاہ کریں،دوران سماعت شعیب شاہین نے مؤقف اپنایا کہ آپ کے حکم کے باوجود ہماری درخواست پر انتظامیہ عملدرآمد نہیں کر رہی، ایک بات لائٹر نوٹ پر کہوں گا کہ کسی ایک افسر کوجیل بھیجیں خود عمل درآمد ہوگا،ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے بعد بے شک یہ جلسہ یا احتجاج رکھ لیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل تک بیٹھ کر معاملات حل کریں یا پھر شوکاز نوٹس کے لیے تیار ہو جائیں، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

29 جولائی کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھیں،تحریک انصاف اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت اجازت نہیں دے رہی، تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے اجازت دی لیکن حکومت نے اجازت دے کر پھر منسوخ کر دی، حکومت کا مؤقف ہے کہ جلسہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد کیا جائے،

خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

Leave a reply