لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

عدالت نے حکم دیا کہ کمیشن محکمہ ایجوکیشن کو اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات دو ہفتے کرنے کی تجویز دے ،عدالت نے پیمرا کو اسموگ آگاہی کے متعلق الیکٹرانک میڈیا پرائم ٹائم پر اشتہارات چلوانے کا حکم بھی دیا،عدالت نے پیمرا کے وکیل کو ایک ماہ تک الیکٹراک میڈیا پر پرائم ٹائم پر اشتہارات چلوانے کے اقدامات کا حکم دیا،عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے لیے اقدامات کا حکم بھی دیا،عدالت نے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم ایم اے لانگ رینج کیمروں کے حصول کے لیے حکومت کو ریکوزیشن بھجوانے کا حکم بھی دیا،

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوگ ایک دفعہ پھر زیادہ ہو گیا ہے، وکیل نے جواب دیا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ چل رہے ہیں، اس لیے فوگ زیادہ ہے، محکمہ ماحولیات نے رولز میں ترمیم سے متعلق رپورٹ پیش کی جسٹس شاہد کریم نے انڈسٹریز کی مانٹینگ کے لیے کیمروں کے استعمال کرنے کا حکم دیا،اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گرین ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس فنڈز ہیں وہ منتقل ہوسکتے ہیں ،ڈی سی کو انڈسٹریز کی مانٹرینگ کے لیے کیمروں کے استعمال کا کہا تھا، وکیل نے کہا کہ گیس کی بڑی قلت ہے ، لوگ بڑے پریشان ہیں ،جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ آپ کس کی نشاندہی کررہے ہیں؟وکیل نے کہا کہ پبلک کی بات کی ہے ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ پبلک کی بات چھوڑ دیں ہم یہاں 3سال سےمفاد عامہ کا کیس سن رہے ہیں، عدالت نے ممبرز جوڈیشل کمیشن کو محکمہ ایجوکیشن سے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے لیے بات کرنے کی ہدایت کی،

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ 

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

Shares: