انسداد دہشتگری عدالت ون راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ججز کی تعیناتی کے حوالہ سے آخری موقع دے دیا، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر ججز تعیناتی کا نوٹی فیکیشن 4 روز میں جاری نہ ہوا تو وزیراعلی مریم نواز شریف خود عدالت میں پیش ہوں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹیفیکشن جاری کریں،
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے؟ آپ کو کابینہ کی اسپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھی یا سرکولیشن کے ذریعے کر لیتے، آپ کو یہ کام کر کے آج آنا چاہیے تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ جمعہ کوکابینہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے کو حل کر لیتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "آج حکومتی کمیٹی کے لوگ بھی نہیں آئے یہ آپ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں"۔
ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے عدالت میں کہا کہ حکومتی کمیٹی کے لوگ آدھے گھنٹے میں آ جائیں گے عدالت اگر حکم کرے میں بلا لیتا ہوں، ججز کی تعنیاتی کے لیے ہائیکورٹ کی طرف سے دیے گئے ناموں پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ججز کی تعنیاتی بارے کوئی نوٹیفیکشن آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی
مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ
اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف
مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست
میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز