مسلم لیگ (ن) کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ بڑ ا اچھا موقع ہے کہ جنرل باجوہ عدالت میں جا کر بتائیں بانی پی ٹی آئی کوکس طرح لایا گیا تھا

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج ایک شخص جیل میں بیٹھا مطالبہ کر رہا ہے کہ سائفرکیس میں جنرل (ر) باجوہ اور امریکی نمائندے کو بلواؤں گا، میں سمجھتا ہوں یہ بڑا اچھاموقع ہےکہ جنرل باجوہ عدالت جائیں اور جنرل باجوہ عدالت میں جاکربتائیں عمران خان کوکس طرح لایا گیا تھا، وہ قوم کوبتائیں کس طرح نواز شریف کو مانیٹرنگ جج بٹھا کر سزا دلوائی گئی، جنرل باجوہ عدالت کو سچ بتائیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کی اصلیت قوم کے سامنے لائی جاسکے،

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اسی بلڈنگ سے ماضی میں جو فیصلے آئے، انہی فیصلوں سے بربادی آئے، اب پھر انصاف کے لئے اسی بلڈنگ میں آئے، انصاف ہو گا تو پاکستان ترقی کی راہ پر چلے گا، منصفانہ انتخاب اس کا نام نہیں کہ الیکشن کے دن آزادانہ ووٹ کاسٹ کر سکیں، عوام کو آنے والی نسلوں کا فیصلہ کرنا ہے، پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان جیل میں جنرل باجوہ کو بلانے کا مطالبہ کر رہا ہے

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے عمران خان کو سرپرائز مل سکتا ہے۔دی نیوز میں انصار عباسی کی خبر کے مطابق جنرل باجوہ کے قریبی ذرائع کیمطابق وہ سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔جنرل باجوہ عمران خان کو مایوس نہیں کرینگے۔

آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

اسلام آباد سے عدالتی رپورٹنگ کرنے والے صحافی ثاقب بشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ اگر آپ پیش ہوں گے بیان ریکارڈ کرائیں تو بات یہی نہیں رکے گی بیان پر جرح بھی ہو گی پھر جرح بڑی ٹیکنیکل ہوتی ہے جس میں تقریبا ہر سوال کا جواب آپ کو دینا ہو گا

 

Shares: