عامر لیاقت وائرل ویڈیو کیس: عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

0
52
Dua e Aamir

عامر لیاقت وائرل ویڈیو کیس: عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا.

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف ٹی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت سے متعلق آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ دعائے عامر کو طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے مدعی مقدمہ دعائے عامر کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے اور سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔ دانیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا تھا کہ دانیہ شاہ بے گناہ ہیں ویڈیوز انہوں نے وائرل نہیں کیں ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دانیہ شاہ کی ضمانت خارج کرنے پر انہیں جیل بھیجا تھا۔ دعائے عامر کی جانب سے والد کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کی شکایت درج کرائی تھی، جس پر ایف آئی اے کراچی کی نے پندرہ دسمبر کو دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

17 دسمبر کو ایف آئی اے نے عامر لیاقت مرحوم کی ویڈیو لیک کیس میں ان کی بیوہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی شرقی کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے تفتشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمہ کو 15 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تو 24 گھنٹے کے اندر ریمانڈ کیوں نہیں لیا گیا ؟ 24 گھنٹے کے بعد تو حراست غیرقانونی ہوگئی۔ جواب میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ روز کو 10 منٹ کی تاخیر ہوگئی۔اس وقت تک جج صاحب جاچکے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

دوران سماعت تفتیشی افسر نے یو ایس بی میں ویڈیو شواہد پیش کیے، جج نے کمرہ عدالت میں لیپ ٹاپ پر ویڈیو کا جائزہ لیا۔ دانیا شاہ نے کہا کہ ان کا لیک کی گئی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ویڈیو انہوں نے بنائی ہے۔ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دانیا کی آواز بھی ویڈیو میں شامل ہے، کئی انٹرویوز میں دانیا نے ویڈیو بنانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش ہوگی تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

Leave a reply