لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

0
141
Laal Haweeli

لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے محکمہ متروکہ وقف املاک کی لال حویلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا
عدالت نے متروکہ وقف املاک کے بے دخلی کے نوٹس پر عملدرآمد 2 ہفتے کے لیے روک دیا متروکہ وقف املاک کی بے دخلی کے نوٹس کے خلاف شیخ رشید کی درخواست منظور کر لی گئی عدالت نے متروکہ وقف املاک کو لال حویلی سے متعلق کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 12 اکتوبرکو محکمے کی جانب سے جاری بے دخلی نوٹس کی تاریخ سے 15روز اپیل کی مدت ہے محکمہ 12 اکتوبر سے 15 دن کی مدت پوری ہونے تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرے عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سماعت کے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا

قبل ازیں وکیل صفائی کا نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی اور ساتھ کہا کہ کرائے کی دکانوں کی آڑ میں لال حویلی کا نام استعمال کیا جارہا ہے. وکیل نے کہا؛ کیس 24 اکتوبر کو فکس ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے حکومتی دباؤ پر انتقامی غیر قانونی نوٹس دیا.

واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے گزشتہ دنوں لال حویلی کو سات روز میں خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھائی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر آپ پیش ہوئے نہ بقایا جات ادا کئے۔ اس لئے 7 روز تک خود عمارت خالی کردیں ورنہ پولیس کے ذریعے بے دخل کرایا جائے گا۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ صدیق کو نوٹس 11 اکتوبر کو جاری کیا تھا، اور انہیں 19 اکتوبر تک لال حویلی خالی کرنے کا کہا تھا۔

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جبکہ گزشتہ روز محکمہ اوقاف نے لال حویلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لال حویلی سمیت 7 مختلف یونٹس پر شیخ رشید اور انکے بھائی کا قبضہ غیرقانونی قرار دے دیا تھا. ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے کیس سے متعلق 26 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار لال حویلی سمیت دیگر یونٹس سے متعلق کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث یہ کیس 27 سال التوا کا شکار رہا، شیخ برادران نے 1995ء سے محکمہ اوقاف کو کوئی ادائیگی نہیں کی۔ جبکہ محکمہ اوقاف نے درخواست گزار کی ریگولائزیشن اور ٹرانسفر کی استدعا مسترد کردی گئی.

Leave a reply