بار بار مہلت کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہیں،عدالت برہم

0
50
14 سالہ جویریہ کو چھ ماہ بعد عدالتی حکم پر راجن پور سے کروایا گیا بازیاب

سندھ ہائیکورٹ، بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی

ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی،طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ حکومت کو پہلے ہی آخری موقع دے چکے ہیں، حکومت اس معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہی، وکیل نے کہا کہ صوبائی حکومت کے رویئے کے پیش نظر اس کا جواب کا حق ختم کردیا جائے ،

کیس کی جلد سماعت کے لیے جماعت اسلامی کے وکیل اٹارنی جنرل پاکستان کی حاضری کے موقف سے دستبردارہو گئے، بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ بیشتر معاملات کا تعلق صوبائی حکومت سے ہے، اس سے جواب طلب کیا جائے،عدالت نے حکومت سندھ کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 8 جون کیلیے ملتوی کردی ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بار بار مہلت کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا جا رہا،آپ کا کام ہے تحریری جواب جمع کرائیں تاکہ کیس چلایا جائے،ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، جواب جمع نہیں کرایا جارہا،درخواست گزار کا حق ہے وہ اپنا کیس چلائے اور آپکا کام ہے جواب جمع کرائیں،

وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں ،طارق منصور ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم یہاں سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آئے ہیں، سندھ حکومت کو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں اصلاحات کا حکم دیا جائے،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

حلقہ بندیوں میں تحفظات کے باوجود بھی ہم الیکشن میں گئے،

Leave a reply