کورونا کیسز کی شرح اچانک 5.46 پر پہنچ گئی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح   46 .5   پر پہنچ گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4،674 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 255 افراد میں کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے مزید 1 فرد انتقال کرگیا۔اس کے علاوہ کورونا وائرس میں مبتلا 141 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پاکستان میں کرونا کی لہر بڑھ رہی ہے، این سی او سی کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، کرونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی جاتی ہیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے تو وہیں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،

شہر قائد کراچی میں بھی کرونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سے کورونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں،خود کو آئسولیٹ کر دیا اور کوویڈ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،

دوسری جانب ماہرینِ صحت نے کرونا کی شرح میں ایک بار پھر اضافے پر اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ نئی لہر آ سکتی ہے، عوام احتیاط کرے اور این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرے، ماہرین صحت کے مطابق عید کے موقع پر اور بعد میں تقریبات زیادہ ہوتی ہیں،اور ان میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جائے گا، اسلئے خدشہ ہے کہ کرونا ایک بار پھر پھیلے گا

دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

Comments are closed.