بلوچستان کے علاقہ گوادر میں نیول چیف سے چائینیز اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤ ژونگ کی خصوصی ملاقات ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں نیول تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ۔ کیا،نیول چیف کو سی پیک کے سمندری دفاع سمیت دیگر پیشہ وارانہ تیاریوں اور جنگی حکمت عملی پر بریفنگز دی گئیں ۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق گوادر میں امیرالبحر سے چائینیز اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤ ژونگ کی خصوصی ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں سی پیک اور گوادر پورٹ کی وسعت سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا گوادر اور اورماڑہ میں نیول تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ۔ نیول چیف کو سی پیک کے سمندری دفاع سمیت دیگر پیشہ وارانہ تیاریوں اور جنگی حکمت عملی پر بریفنگز دی گئیں ۔ ترجمان پاک بحریہ pic.twitter.com/bNUvb9h7uk
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 24, 2019
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر میں امیرالبحر کو سی پیک میری ٹائم سیکیورٹی ٹاسک فورس 88 کی کارکردگی اور اس کی بڑھتی ہوئی زمہ داریوں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے بحری بیڑے کی تنظیم نو کے بعد گوادر اور اورماڑہ کی سمندری حدود میں تعینات سرفس ٹاسک گروپس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امیرالبحر کو ممکنہ خطرات اور پاک بحریہ کی جوابی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں ۔
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔دورے کے دوران ایڈمرل نے گوادر اور اورماڑہ میں مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی منصوبوں کے سنگ بنیاد بھی رکھے۔