سی پیک پیپلزپارٹی حکومت کا ویژن تھا،پی ٹی آئی نے دو سال میں تباہی مچائی،مرتضیٰ وہاب

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 2 سال تک تباہی مچائی،

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگست2018سے اب تک کا موازنہ کرنا چاہتا ہوں،اگست2018میں 20کلو آٹا 778روپے تھا،آج 20کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے سے بڑھ گئی ہے،اگست2018میں چینی 55روپے فی کلو تھی،آج پاکستان میں چینی 102روپے فی کلو ہے،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اگست2018میں مرغی 114روپے فی کلو میں دستیاب تھی،آج مرغی 194 روپے فی کلو مل رہی ہے،اگست 2018 میں کوکنگ آئل 900اور آج 1200روپے سے زائد ہے،اگست 2018 میں دال 112روپے فی کلو اور آج 247روپے فی کلو ہے،یہ چاہتے ہیں غریب بس سانس لے یہی کافی ہے،2018میں گردشی قرضہ1.04کھرب روپے اور آج 2.2 کھرب روپے ہے،گردشی قرضوں میں 2سال میں 1.2کھرب روپے کا اضافہ ہوا،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کسی سے قرض نہیں مانگوں گا،

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی،سراج الحق

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کا کل قرضہ 34.4کھرب روپے ہوچکا ہے،2سال میں کل قرضوں میں 10.3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا،اتنا قرضہ لینے کے بعد 162ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں نہ ملے،2018 میں ڈی جی پی گروتھ5.5فیصد تھی،پاکستان کی ڈی جی پی گروتھ منفی میں آچکی ہے،2018میں پاکستان میں سالانہ آمدن 1652 ڈالر  تھی ،اب پاکستان میں سالانہ آمدن1355 رہ چکی ہے، عام آدمی کی سالانہ آمدن میں 18فیصد کمی آئی،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاوَں گا،سی پیک پیپلزپارٹی حکومت کا ویژن تھا،پی ٹی آئی میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ اس بات کا اعتراف کرے،سی پیک کا معاہدہ ہمارے دور میں آصف زرداری کی موجودگی میں ہوا،2018میں ڈی جی پی گروتھ5.5فیصد تھی،اگست 2018میں ڈالر124 روپے کاتھا جو اب 168روپے ہے،عمران خان کو پرائیویٹ سیکٹر سے چیئرمین ایف بی آر لانے کا موقع ملا،

 

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کا حکومت کا ساتھ دینا قابل افسوس،سراج الحق

Leave a reply