سی پیک اور گوادر پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں،چیئرمین سینیٹ

0
80

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قازقستان کے سفیر Yerzhan Kistafin نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے قازقستان کے سفیر کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال اور نقصانات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بہترین معاشی تعلقات سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی اورمعاشی و تجارتی روابط کے فروغ سے علاقائی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ ایوان بالاء میں قازقستان، پاکستان دوستی گروپ موجود ہے۔دوستی گروپ کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مربوط بنایا جا سکتا ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بین الاقوامی فورمز کی سطح پر بھی بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر یکساں موقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سی پیک اور گوادر پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں معاونت اور رابطہ کاری کو تقویت ملے گی۔پاکستان وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوشاں ہے۔ ادارہ جاتی تعاون کی بدولت عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سفیر قازقستان نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کریں گے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کے موقف کی حمائت کی ہے۔ سفیر قازقستان نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونیو الے جانی ومالی نقصانات پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں

مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply