چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے ٹرائلز کب ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے ٹرائلز کب ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر 16 ٹیموں کے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 16 نومبر کو ہوں گے۔

ملک بھر سے باصلاحیت اور بہتر ین کھلاڑیوں کے انتخاب کی غرض سے پی سی بی نے مختلف شہروں میں ٹرائلز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرائلز کی نگرانی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کریں گے۔

صرف یکم ستمبر 2004 یا اس کے بعداور یکم ستمبر 2007 سے قبل پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو ہی ان ٹرائلز میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ خواہشمند کھلاڑی 13 تا 16 نومبر تک ٹرائلز کے لیے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
رجسٹریشن کے لیے فارم یہاں سے حاصل کریں:
https://www.pcb.com.pk/downloads/Registration-Form-for-U-16-Trials-updated.docx
آن لائن فارم یہاں دستیاب ہے:
https://forms.pcb.com.pk/index.php/u16-trials/
مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو اپنے فارم ان ای میل ایڈریس پر بھجوانے ہوں گے:
بلوچستان: hassan.ahmed@pcb.com.pk
سنٹرل پنجاب: mansoor.ali1@pcb.com.pk
خیبرپختونخوا: zain.ulabideen@pcb.com.pk
ناردرن: syed.afrasayab@pcb.com.pk
سندھ: muhammad.ahsan1@pcb.com.pk
سدرن پنجاب: ali.hamza@pcb.com.pk

ٹرائلز پرآنے والے کھلاڑیوں کے لیے اپنے ٹرائلز فارم اور بے فارم کی اوریجنل کاپیز ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔

شرکاء کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر یہ تمام ٹرائلز کوویڈ 19 کےلیےتیار کردہ سخت پروٹوکولز میں منعقد ہوں گے۔ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کو سفید شرٹ اور ٹراؤز رمیں تشریف لانا ہوگا۔

یہ ٹرائلز دو مرحلوں میں لیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں سلیکٹرز 40 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔بعدازاں ان 40 کھلاڑیوں میں سے حتمی 20 رکنی اسکواڈ کی تشکیل کے لیے فائنل ٹرائلز لیے جائیں گے۔

یہ فائنل ٹرائلز ان مقامات پر لیے جائیں گے؛بلوچستان ایسوسی ایشنز کے لیے ٹرائلز بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ،سنٹرل پنجاب کے لیے ایل سی سی اےگراؤنڈ لاہور،خیبرپختونخوا کے لیے اسپورٹس کمپلیکس مردان، ناردرن کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی، سندھ کے لیے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی اور سدرن پنجاب کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں ہوں گے۔

کوویڈ 19 پروٹوکولز برائے ٹرائلز:

• بلے کے علاوہ کھیلنے کے کسی سامان کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا
• کھلاڑیوں کو ہر وقت ایک دوسرے سے چھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا
• وینیو پر داخلے سے قبل شرکاء کا بخار چیک کیا جائے گا، کوویڈ 19 کی علامات کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ وینیو میں تشریف نہ لائیں
• گیند پر تھوک کااستعمال کرنا منع ہوگا
• ماسک کے بغیر وینیو میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

Comments are closed.